ٹائیٹینک کا وائلن 9 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت

violin

violin

ولٹشائر (جیوڈیسک) جہاز ٹائیٹینک کے بینڈ ماسٹر کے وائلن کی نیلامی 50 پانڈ سے شروع کی اور چند منٹ کے اندر اندر ایک لاکھ پانڈ تک قمیت لگ گئی اور بعد میں 9 لاکھ پانڈ میں فروخت ہو گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی کانٹی ولٹشائر میں ہونے والی نیلامی میں وائلن کے علاوہ تصاویر، اخبارات، برتن بھی نیلامی کئے گئے اور ان کی قیمت دس سے چند سو پانڈ تک تھی۔ واضع رہے کہ ٹائیٹینک کے بینڈ ماسٹر کا یہ وائلن 7 برس پہلے ہی منظر عام پر آیا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ مسٹر ہارٹلے کی لاش پانی پر تیرتی ہوئی ملی تھی اور ان کا وائلن ان کی محبوبہ کے حوالے کر دیا گیا تھا جو کہ ٹائٹینک کی اب تک سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والی یادگار ہے۔

ٹائٹینک 1912 میں بحر اوقیانوس میں اپنے پہلے سفر کے دوران برفانی چٹان سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں 1500 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حادثے کے وقت بینڈ ماسٹر ویلیس ہارٹلے اپنا وائلن سینے سے باندھ لیا تھا اور وہ اس پر دھن بجاتے رہے تھے۔