تلہ گنگ واپڈا کی من مانیوں کی بدولت عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں
Posted on February 6, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
تلہ گنگ (نامہ نگار) تلہ گنگ واپڈا کی من مانیوں کی بدولت عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ شہر میں 12 سے 16گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ جب مقامی واپڈا آفس میں فون کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ فورسڈ لوڈ شیڈنگ ہے۔
IESCO آفس اسلام آباد رابطہ کر نے پر پتہ چلتا ہے کہ بجلی کی فراہمی مقا می سطح پر بند ہے ان کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہ ہے۔ مقامی واپڈا آفس کا نمبر مسلسل مصروف ملتا ہے اور اگر کبھی نمبر مل بھی جائے تو انتہائی سادگی سے فورسڈ لوڈ شیڈنگ کا بہانہ کر دیا جاتا ہے۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے ایکسین ، ایس ڈی او اور گرڈ انچارج کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com