تلہ گنگ کی خبریں 21.02.2013

تلہ گنگ پنڈی روڈ پر بنائی گئی فٹ پاتھ پر سرکاری محکمے نے منفرد مین ہولز کے ڈھکن لگا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر کر دیا

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ پنڈی روڈ پر بنائی گئی فٹ پاتھ پر سرکاری محکمے نے منفرد مین ہولز کے ڈھکن لگا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر کر دیا۔ ان مین ہولز کے ڈھکنوں میں لگے ہینڈل فٹ پاتھ سے کافی ابھرے ہوئے ہیں جس سے پیدل آنے جانے والے لوگ ٹکرا کر گر رہے ہیںجس سے کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور مستقبل میں پیسے بچانے کے بجائے عوام کوبچانے کے منصبوبے بنائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر گوگا پمپ کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ،دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ راولپنڈی روڈ پر گوگا پمپ کے قریب کار اور ٹریلر میں تصادم ،دو خواتین سمیت پانچ افراد شدید زخمی ایک کی حالت نازک۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے بھکر جانے والے کار تلہ گنگ گوگا پیٹرول پمپ کے قریب تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں کار میں سوار فرید ولد غلام حسین ،محمد عمر ولد محمد بخش،محمد آصف ولد محمد صدیق ،مسماةشمیم اختر زوجہ محمد اسلم اور حسینہ بی بی زوجہ غلام شبیر سکنائے بھکرشدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا۔جہاں مضروبہ شمیم اختر کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس ایل کنکشن سسٹم تا حال بحال نہیں ہوا
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ڈی ایس ایل کنکشن سسٹم تا حال بحال نہیں ہوا،چند ہفتوں سے گڑھا کھود کے لوگوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا۔اہل دندہ کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول میں ڈی ایس ایل کیبل تو عرصہ سے بچھا دی گئی ہے لیکن باقاعدہ کنکشن کا آغاز گزشتہ ماہ سے کیا گیا۔چند لوگوں کو کنکشن مل گئے جبکہ باقی لوگوں کو متعلقہ آفس کے بار بارچکر لگوائے جا رہے ہیں۔اہل دندہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے دندہ شاہ بلاول میں DSL فوری بحال کیا جائے اور بقیہ لوگوںکو نئے کنکشن جلد از جلد فراہم کئے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دندہ شاہ بلاول بس سٹاپ پر حادثات کی بھر مار،تیز رفتار گاڑیوں کو لگام دینے کیلئے ون وے بنایا جائے یا سپیڈڈ بریکرلگائے جائیں
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) دندہ شاہ بلاول بس سٹاپ پر حادثات کی بھر مار،تیز رفتار گاڑیوں کو لگام دینے کیلئے ون وے بنایا جائے یا سپیڈڈ بریکرلگائے جائیں،ایم این اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول جو کہ آس پاس کے درجنوں گا?ں اور بستیوں کا مرکز ہے اوربوائز ہائر سکول(ایف ایسی سی لیول)،مسلم کمرشل بنک،پوسٹ آفس اور بازار کی سہولیات سے مزین ہے اور خصوصاً یہاںاہل سادات کے مریدین کوجو کہ ملک بھر سے آتے ہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بہت سے لوگوں،طلبائ کیلئے تو یہ علی کلینک سے حاجی اقبال والی ہوٹل تک کا علاقہ موت کا کنواں ثابت ہوچکا ہے۔ایم این اے اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ علی کلینک تا حاجی اقبال والی ہوٹل ون وے بنایا جائے یا کم از کم تین چار جگہوں پر سپیڈ بریکر لگائے جائیں تا کہ قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کو 24 گھنٹے کیلئے کھلا رکھا جائے،408 کنال رقبہ صرف پرائمری سکول کی نظر نہ کیا جائے

تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول کو 24 گھنٹے کیلئے کھلا رکھا جائے،408 کنال رقبہ صرف پرائمری سکول کی نظر نہ کیا جائے،عوام کا پرزور مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ اور میانوالی کے وسط میں قائم فوجی فائونڈیشن ہسپتال دندہ شاہ بلاول جو ہزاروں پریشان حالوں،مصیبت زدوں کا واحد پرسان حال ہے۔اس ہسپتال میں ریٹائرڈ فوجیوں اور ان کے 18 سال سے کم عمر بچوں کا قابل ڈاکٹروں سے علاج و معالجہ کیا جاتا ہے زچہ و بچہ کیسوں کیلئے بہت بہترین سہولت ہے۔لیکن گزشتہ چند دنوں میں یہ اطلاعات ہیں کہ اس ہسپتال کو ” ہیلتھ ڈے سنٹر” بنایا جارہا ہے اور بقیہ عمارت میں سکول بنایا جارہا ہے۔اہل علاقہ کا سیکرٹری وزیر دفاع اور فوجی فائونڈیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ ہسپتال کو 24 گھنٹے کیلئے کھلا رکھا جائے اورسکول ایک نہیں گرلز /بوائز الگ کالج بھی بنا دیے جائیں تو ہسپتال کیلئے جگہ کافی ہے اہل علاقہ نے تلہ گنگ اپ ڈیٹس کو احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ 408 کنال رقبہ ہسپتال،سکول اور کوئی ادارہ بھی بنایا جائے تو کافی ہے۔