تلہ گنگ کی خبریں 25.02.2013
Posted on February 26, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تلہ گنگ عوامی سر وے کے مطابق حلقہ پی پی بائیس میں مسلم لیگ ق کے مرکز ی رہنما حافظ عمار یاسر ایک مضبوط امیدوار ہیں
تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ )تلہ گنگ عوامی سروے کے مطابق حلقہ پی پی بائیس میں مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما حافظ عمار یاسر ایک مضبوط امیدوار ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق حلقہ پی پی بائیس پرمضبو ط امید وار کے بار ے میںسر وے کیا گیا تو اس میںاکثر یت نے حافظ عمار یاسر کو میدان میں انے کی دعوت دے ڈالی ۔جبکہ ق لیگ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ حافظ عمار یاسر بھی اس بات پہ امادہ ہیں کہ میں حلقہ پی پی بائیس سے الیکشن لڑوں۔ حافظ عمار یاسر نے تحصیل تلہ گنگ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرواے ہیں اور عوام بھی حافظ عمار یاسر کو بیحدپسند کرتی ہے کیو نکہ ضلع چکوال کا نقشہ بدلنے میں حافظ عمار یاسر نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حافظ عمار یاسر کو شر وع سے ہی سیاست میں ا کر عوام کا خدمت کرنے کاشوق اور جذبہ تھا اب وہ عملی طور پر سیاست میں اکر عوام کی حقیقت میں خدمت کر رہے ہیں۔سروے میں عوام کی اکثریت کا کہنا تھا کہ ہم حافظ عمار یاسر کو حلقہ پی پی بائیس سے ق لیگ کے ٹکٹ سے بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔جبکہ تجزنگاروں کا کہنا ہے کہ حا فظ عمار یاسر کی صورت میں مضبوط امیدوار ہونے سے چوہدری پرویزالہی کو بھی فائدہ ہو گا ۔کیونکہ این اے اکسٹھ پر کامیابی کے لیے دونوں صوبائی ونگز کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے اج اپنے دھڑوں کے سرکردہ رہنمائوں کامشا روتی اجلاس بلایا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے اج اپنے دھڑوں کے سرکردہ رہنمائوں کا مشاروتی اجلاس بلایا۔ تفصیلات کے مطابق بلکسر کے مقام پر سر دار غلام عباس نے ضلع چکوال کے اپنے حمایتی تما دھڑوں کے سیاسی رہنمائوں کو اکٹھا کیا اور سردار غلام عباس نے اپنے مشاروتی اجلاس کے رہنمائوں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ میرے خلاف منفی پر وپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ وہ مجھے خواہ مخواہ کسی نہ کسی پارٹی سے منسلک کر دیتے ہیں ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے پوچھتا ہوں کہ میں کب کسی پارٹی کے پاس گیا ہوں کہ انہوں نے مجھے لینے سے انکار کیا ہو ۔ہمارا ضلع چکو ال میں ایک مضبو ط گر وپ ہے جس پا ر ٹی نے ہم سے مشا روت کر نی ہے تو اس کو ہما رے پا س پیدل چل کر ا نا ہو گا ۔سر دارغلام عباس نے اپنے دوستوںکو اعتما د میں لیتے ہو ئے کہا ہے کہ میں جو بھی فیصلہ کروں گا تو اپ کے لیے قابل قبول ہو گا ۔اجلاس میں موجودہ اراکین نے ان کی اس بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ہمیں ا پ کا ہر فیصلہ قبو ل ہے ۔اجلا س میں سینکڑوں لو گو ں نے شرکت کی۔ اجلاس سے پہلے سیاسی حلقوں میں یہ باعث جا ری تھی کہ سردار غلام عباس اج اپنا چپ کا روزہ ختم کر کے کسی پارٹی میںشمو لیت یاازاد گروپ کے قیام کا اعلان کریں گے۔ لیکن سردار غلام عباس کے اس اجلاس کے بعد تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نادرا تلہ گنگ موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)نادرا تلہ گنگ موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے، یونین کونسل کوٹگلہ میں متعدد بار درخواستوں کے باوجود نادرا موبائل وین نہیں بھیج رہا،عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق یونین کونسل کوٹگلہ کے عمائدین نے کہا ہے کہ نادرا موبائل وین کے انچارج کرم حسین نے وین پر ذاتی قبضہ جما رکھا ہے اور وہ کرپٹ ترین شخصیت ہے تین ماہ سے زائد عرصہ ہو چکا ہے انچارج وین کو یونین کونسل کوٹگلہ کے لئے متعدد درخواستیں دی گئیں مگر اس نے گاڑی بھیجنے سے انکار کر دیا،عمائدین کا کہنا تھا کہ کیا موبائل وین سے کوٹگلہ کی عوام استفادہ نہیں کر سکتی انہیں حق سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے ،عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ نادرا موبائل وین کے انچارج کرم حسین کا تبادلہ کیا جائے اور اسکی جگہ کسی ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحصیل تلہ گنگ کے موضع پچنند شہرمیں معمولی بارش کے باعث سڑکوں سمیت گلی محلوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجا تاہے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)تحصیل تلہ گنگ کے مو ضع پچنند شہرمیں معمولی بارش کے باعث سڑکوں سمیت گلی محلوں میں جگہ جگہ پانی جمع ہوجا تاہے،حکو مت کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامنا تفصیلات کے مطابق پچنند خاص میں صفائی کی حالت ابتر ہو چکی ہے۔خصوصاََڈیرہ اعوان والا روڈ ،صادق اباد روڈ،پچنند مین لاری ا ڈاہ ،محلہ رتیلیا ں سمیت دیگر علاقوں میں معمولی سی بارش سے جوہر کا نظارہ پیش کرنے لگتے ہیں بارش کے علاوہ ،گھر وں میں روزمر ہ استعمال ہو نے والاپانی سڑکوں کا ٹوٹ پھو ٹ اور نکا سی کا نظام درہم بر ہم ہو نے سے گلی محلوں میں جمع ہو جاتا ہے اس جمع ہونے والی پانی میں ڈینگی وائرس سمیت دیگروبائی امراض پھیلنے کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے اسکے علاوہ سکول جانے والی طلباء وطالبات کوبھی شدیدمشکلات کاسامنا ہے جو اکثر سکول جاتے وقت اپنے بیگ سمیت کچڑ میں گرجاتے ہیںاور دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعدادنے یہاں سے منتخب ہونے والے سیاسی نمائندوں پرسخت نتقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی لیڈروں کادعویٰ تھاکہ ہم پچنند کوایک ما ڈل شہر بنادیں گے لیکن وہ سیاسی نعرہ ہی رہ گیااورآج صورتحال یہ ہے کہ وہ سیاسی لوگ پارٹیاں چھوڑ کراپنے اپنے سیاسی مفادات کیلئے عوام کو کسی مسیحا کے رحم وکرم پرچھوڑکرچلے گئے شہر بھر میں صفائی کی حالت پرہر شخص پریشان ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے مختلف قسم کی بیماریاںجنم لے رہی ہیں۔ مچھروں اور مکھیوں کی بہتات ہے۔ معززین علاقہ نے وزیر اعلی پنجا ب شہبا ز شر یف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ لاہور کی طرح یونین کو نسل پچنند کی عوام پر بھی نظر کرم فرما ئیںاورہما ری یہ ٹو ٹی پھو ٹی روڈ اور نکاسی کا نظام جلد از جلد حل کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ پنڈی روڈ پر بنائی گئی فٹ پاتھ پر سرکاری محکمے نے منفرد مین ہولز کے ڈھکن لگا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر کر دیا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ پنڈی روڈ پر بنائی گئی فٹ پاتھ پر سرکاری محکمے نے منفرد مین ہولز کے ڈھکن لگا کر عوام کو ٹھوکریں کھانے پر مجبو ر کر دیا۔ ان مین ہولز کے ڈھکنوں میں لگے ہینڈل فٹ پاتھ سے کافی ابھرے ہوئے ہیں جس سے پیدل آنے جانے والے لوگ ٹکرا کر گر رہے ہیںجس سے کئی لوگ زخمی ہو چکے ہیں۔ عوامی اور سماجی حلقوں نے متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس منصوبے کے ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے اور مستقبل میں پیسے بچانے کے بجائے عوام کوبچانے کے منصبوبے بنائے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی ایس ایل کنکشن سسٹم تا حال بحال نہیں ہوا
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ڈی ایس ایل کنکشن سسٹم تا حال بحال نہیں ہوا،چند ہفتوں سے گڑھا کھود کے لوگوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ دیا گیا۔اہل دندہ کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق دندہ شاہ بلاول میں ڈی ایس ایل کیبل تو عرصہ سے بچھا دی گئی ہے لیکن باقاعدہ کنکشن کا آغاز گزشتہ ماہ سے کیا گیا۔چند لوگوں کو کنکشن مل گئے جبکہ باقی لوگوں کو متعلقہ آفس کے بار بارچکر لگوائے جا رہے ہیں۔اہل دندہ نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے دندہ شاہ بلاول میں DSL فوری بحال کیا جائے اور بقیہ لوگوںکو نئے کنکشن جلد از جلد فراہم کئے جائیں۔