تلہ گنگ کی خبریں 16.02.2013

ایک ارب سے زائد تخمینہ لاگت کے سوئی گیس کے پراجیکٹ کا افتتاح آج 17فروری2013ء بروز اتوار کو ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی با ضابطہ افتتاح کرینگے
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)ایک ارب سے زائد تخمینہ لاگت کے سوئی گیس کے پراجیکٹ کا افتتاح آج 17فروری2013ء بروز اتوار کو ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہٰی با ضابطہ افتتاح کرینگے اور جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ چودھری پرویز الہٰی 17فروری2013ء کو حافظ عمار یاسر کی رہائش گاہ پر بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ ، پریس کلب تلہ گنگ ، الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ، انجمن تاجران، تلہ گنگ ایسوسی ایشن ، تمام مسالک کے علمائے کرام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کرینگے۔تحصیل تلہ گنگ میں تقریبا1ارب تخمیہ لاگت کے سوئی گیس فراہمی کے پراجیکٹ کا باضابطہ افتتاح مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی 17 فروری بروز اتوار افتتاح کرینگے ۔بعدازاں حلقہ این اے اکسٹھ کی عوام سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے گرائونڈ میںعظیم الشان جلسہ سے خطاب بھی کرینگے ۔ جب کے جلسہ عام کے بعد حافظ عمار یاسر کے ڈیرہ پر بار ایسوسی ایشن تلہ گنگ، پریس کلب تلہ گنگ، تاجران، تلہ گنگ ایسوسی ایشن ، علمائے کرام، سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرینگ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھاٹلہ میں امیر زادے کا غریب محنت کش کی بیٹی کیساتھ ظلم ، مقدمہ درج ملزم گرفتار
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) جھاٹلہ میں امیر زادے کا غریب محنت کش کی بیٹی کیساتھ ظلم ، مقدمہ درج ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق فدا حسین کی جواں سالہ بیٹی (ش) نے تھانہ صدر تلہ گنگ کو بتایا کہ چھ فروری کو اسکے والد فدا حسین اسکی والدہ کو علاج معالجہ کیلئے سرگودھا لیکر گئے ہوئے تھے۔اور وہ محنت مزدوری کیلئے ایک گھر میں کام کرتی ہے صبح نو بجے کام کیلئے جارہی تھی کہ عبد الرحمن عرف مانی نے زبردستی پکڑ کر بیٹھک میں لے گیا اور زبردستی عزت لوٹ لی ، پولیس تھانہ صدر تلہ گنگ نے 376کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو جوڈیشل بھیج دیا ۔ادھر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن کو مظلوم خاندان کے ساتھ ملاقات کرکے انصاف دلانے کا حکم دیا جس پر ممبر قومی اسمبلی سردار ممتاز خان ٹمن موضع جھاٹلہ پہنچ گئے اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلزپارٹی تحصیل تلہ گنگ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذوالفقار علی نے کہاہے کہ پی پی کی موجودہ وفاقی حکومت گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کیلئے فراخدلانہ فنڈز مہیا کئے ہیں
تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر) پیپلزپارٹی تحصیل تلہ گنگ کے سیکرٹری اطلاعات راجہ ذوالفقار علی نے کہاہے کہ پی پی کی موجودہ وفاقی حکومت نے تحصیل تلہ گنگ میں گیس اور بجلی فراہمی کے منصوبوں کیلئے فراخدلانہ فنڈز مہیا کئے ہیں جو پی پی پی کی اتحادی جماعت کے رہنما حافظ عمار یاسر کی وساطت سے مفاد عامہ میں استعمال ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی تحصیل تلہ گنگ کے ورکرز اپنی حکومت کے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے ممنون ہیں جن کی خصوصی توجہ اور دلچسپی سے ضلع چکوال میں گائوں گائوں بجلی اور گیس کے منصوبے شروع ہوئے ہیں انہوں نے کہا اگر سابق دور کی وفاقی حکومت تحصیل تلہ گنگ کو نظر انداز نہ کرتی تو آج کوئی گائوں بجلی اور گیس کی سہولت سے محروم نہ رہ جاتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ این اے61کے 21 دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 1ارب 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور

تلہ گنگ (تحصیل رپو رٹر)حلقہ این اے61کے 21 دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے 1ارب 25 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور ۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے موضع بلال آباد،نکہ کہوٹ ، سلھر، دودیال، بڈھیال ، کھوئیاں میں مسلم لیگ ق کے رہنما حافظ عمار یاسر نے سوئی گیس فراہمی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ڈپٹی وزیراعظم چودھری پرویز الہی نے حلقہ این اے61کے 21دیہاتوں کو سوئی گیس فراہم کرنے کیلئے گرانٹ دیدی ہے ان مواضعات میں نکہ کہوٹ ، دودیال ، سگھر ، بلال آباد ، سنگوالہ ، دھرابی، بڈھیال ، بکھاری کلاں ، بلکسر ، لکھوال ، اٹھوال ، جبی شاہ دلاور ، ٹمن ،ڈھوک جھمال ، ملتان خورد ، کھوئیاں ، سمیت داخلی آبادیاں شامل ہیں ، حافظ عمار یاسر نے مزید کہا کہ ہم صرف سروے نہیں کراتے بلکہ عملی کام بھی کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تمام مساجد کو پہلے مرحلے میں مفت گیس فراہم کی جائے گی ۔ بلال آباد میںافتتاح کے موقع پر ملک فلک شیر اعوان،ملک ضمیر اعوان،پیر نثار قاسم آف کرسال ، سابق ایم پی اے سید تقلید رضا شاہ ، شیخ سعید احمد ، قاضی عبد القادر ، جبکہ نکہ کہوٹ میں سابق نائب ناظم اقبال حسرت ، سابق نائب ناظم ملک ریاض قدیر ، سابق کونسلر ملک مسعود احمد گوندل ، سابق کونسلر ملک فرید احمد ، رشید احمد مہر ، عبد المنان ملک سمیت بڑی تعداد میں اہلیان دیہہ موجود تھے جنہوں نے کہا کہ بھرپور انداز میں مسلم لیگ ق کو یہاں سے کامیاب کرایا جائے گا ۔ قبل ازیں حافظ عمار یاسر جب نکہ کہوٹ داخل ہوئے تو انکا بھرپور انداز میں استقبال کیا گیا ۔ عبد المنان اور اہل دیہہ نے حافظ عمار یاسر کا شکریہ ادا کیا۔دودیال میں سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر پر کوآر ڈینیٹر اہلیان دودیال محمد افضل ملک سمیت علاقہ بھر کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔بڈھیال میں مدرسہ تعلیم قرآن محمدیہ غوثیہ ڈھوک ملہال ڈھوک بھجال ڈھوک میال محلہ ملک سلطان محمد کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈائریکٹر ملک محمد لطیف بڈھیال ، ملک سلطان محمد ، کیپٹن ریٹائرڈ محمد حیات بڈھیال ، حاجی عبد القادر ملتان خورد ، ملک امتیاز احمد ایڈووکیٹ ، موجود تھے بعد ازاں ایک بڑے جلوس میں حافظ عما ریاسر کو کھوئیاں لے جایا گیا جہاں کیپٹن
(ر) ملک فتح خان اور ملک محمد فاروق آفیسر واپڈا نے انہیں دعوت دے رکھی تھی جہاں انہوں نے سوئی گیس سے محروم علاقوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے سنگ بنیاد رکھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حکیم فتح دین ، ملک محمد طارق اور مولوی محمد اکرم نے کہا کہ تحصیل لاوہ کسی صورت قبول نہیںہے
تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حکیم فتح دین ، ملک محمد طارق اور مولوی محمد اکرم نے کہا کہ تحصیل لاوہ کسی صورت قبول نہیںہے۔یونین کونسل لیٹی کا تحصیل لاوہ کے ساتھ الحاق کے خلاف عنقریب احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔پہلے مرحلے پر تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ، دوسرے مرحلے پر راولپنڈی پنجاب ہائوس کے سامنے اور تیسرے مرحلے پر پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یونین کونسل لیٹی کا تحصیل لاوہ کے ساتھ الحاق ایم این اے اور ایم پی اے کی ضد اور ہٹ دھرمی کی بنیاد پر کیا گیا ہے جبکہ ہم تحصیل تلہ گنگ سے صرف17 کلومیٹر دور ہیں اور جبی شاہ دلاور ، شاہ محمد والی اور کوٹیڑہ تلہ گنگ سے 60 کلو میٹر دور ہیں ۔انکو تو تلہ گنگ کے ساتھ رکھا گیا ہے اور ہمیں قریب سے اٹھا کر دور دراز علاقے میں پھینک دیا گیا ہے۔ہم اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔آخر میں انہوں نے وزیراعلی پنجاب اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل کی۔