تلہ گنگ کے ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب اور ڈھوک فتح شاہ کے عوام نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-23کے لیئے پولنگ بوتھ 18کلومیٹر دور مو ضع دڑوٹ میں بنانے پر ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا

تلہ گنگ : تلہ گنگ کے ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب اور ڈھوک فتح شاہ کے عوام نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-23کے لیئے پولنگ بوتھ 18کلومیٹر دور مو ضع دڑوٹ میں بنانے پر ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیاہے ،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے علاقہ مکینوں نے بتایاکہ صوبائی اسمبلی کے حلقہ PP-23کے لیئے پولنگ بوتھ 18کلومیٹر دور مو ضع دڑوٹ میں بنانے پر 4000کی آبادی پر مشتمل گائوں ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب اور ڈھوک فتح شاہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر پولنگ بوتھ نزدیک ترین قائم نہ کیئے گئے تو عوام انتخابات میں ووٹنگ کے بائیکاٹ پرمجبورہوں گے ،تحصیل تلہ گنگ کے حلقہ PP-23 میں ماڈل ویلج ڈھوک مصاحب اور ڈھوک فتح شاہ کے باسیوں نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ پرپولنگ بوتھ 18کلومیٹر دور مو ضع دڑوٹ میں بنانے پر شدید رد عمل کر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈھوک مصاحب کی وارڈ نمبر 2 جس میں ووٹرز کی تعداد 700 کے قریب ہے۔

اور ان کو ووٹ پول کرنے کیلئے بوتھ کا فاصلہ تقریبا 18کلومیٹر دور موضع دڑوٹ میں بنایا گیاجبکہ اسی گائوںسے ملحقہ ڈھوک فتح شاہ کی دو وارڈز نمبر 4اور5 کو 6 کلومیٹر دور گائوں ڈھیرمونڈ منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈھیر مونڈ کی وارڈ نمبر 1کو دوسرے گائوں ڈھوک فتح شاہ پر بوتھ بنا دیا گیا جس کی وجہ سے وہ ووٹ ڈالنے سے قاصرہیں ،کیونکہ مئی کی شدید گرمی میں ان کو ووٹ ڈالنے کیلئے 18کلومیٹر دور جانا پڑیگاجبکہ الیکشن کمیشن نے ووٹروں کو ٹرانسپورٹ فراہم کرنے پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

حاجی محمد لطیف ،حاجی غلام اکبر ،ملک خالد ،ملک مظفر،ڈاکٹر آفتاب ،صوبیدار اولیاء خان ،ڈاکٹر منیر ،اور ڈاکٹر بشیر ،ملک حاجی سلطان ،فوجی غلام محمد،ملک سرفراز عابد نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ وہ مقامی افراد کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو ان کے علاقہ میں قائم کیا جائے تاکہ اہل علاقہ ووٹ کے قومی فرض سے عہدہ برا ہو سکیںاور ڈھوک فتح شاہ ک گائوں کی دو وارڈ ز کو دوسرے گائوں سے اپنے اپنے گائوں میں منتقل کیاجائے۔