تلہ گنگ کی خبریں 05.04.2013
Posted on April 6, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
معروف سماجی تنظیم جناح ویلفیئر سوسائٹی اور ہائی سکول ملکوال کی انتظام کے اشتراک ، تعاون سے 23ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) معروف سماجی تنظیم جناح ویلفیئر سوسائٹی اور ہائی سکول ملکوال کی انتظام کے اشتراک ، تعاون سے 23ویں سالانہ تقریب تقسیم انعامات گورنمنٹ ہائی سکول ملکوال میں منعقد ہوئی جس میں سوسائٹی کی طرف سے ہونہار طلبا میں انعامات اور مستحق طلبا میں یونیفارم تقسیم کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ملک فلک شیر اعوان جبکہ صدارت ملک آفتاب اعوان نے کی جبکہ دیگر مہمانانِ گرمی میں سابق ہیڈ ماسٹر ملک عبد القیوم ، محمد سلیم اختر ڈپٹی ڈسٹرکٹ افسر سوشل ویلفیئر تلہ گنگ سابق ای ڈی او ایجوکیشن ملک محمد بشیر جعفر ، فیاض احمد گھاڑا اور تحصیل سوشل ویلفیئر کونسل ملک شفاعت رشید سپرنگ فیلڈ سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ہائی سکول ملکوال کے طلباء نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے جس کو حاضرین نے بے حد سراہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
68امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے61، پی پی22اور پی پی23کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد عبد الرفیق نے 68میدواروں کے کاغذات نامزدگی
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) 68امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے61، پی پی22اور پی پی23کے ریٹرننگ آفیسر میاں محمد عبد الرفیق نے 68میدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کر لی ہے ۔ چودھری پرویز الہی پر اٹھنے والے اعتراض دور ہوگئے ہیں جبکہ سردار ممتاز ٹمن ، کرنل سلطان سرخرو اعوان ، ملک یاسر پتوالی ، سردار امجد الیاس ، سردار غلام عباس سمت67امیدواروں ک
ے کاغذات درست قرار دیدیئے گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے حلقہ پی پی23سے امیدوار ملک ظہورانوکے کاغذات پرملک محمد خان آف کوٹ قاضی نے پانچ اعتراض اٹھائے ہیں جن میں بتایا گیا کہ ظہور انور نے اپنی پہلی بیوی اور بچے کی تفصیلی درج نہیں کی جبکہ دوسری بیوی کے تین بچیوں اور ایک بچے کا ذکر نہیں کیا گیا اور نہ ہی انکے اثاثہ جات کے متعلق آگاہ کیا گیا ہے اسی طرح ووٹر لسٹ بھی لف نہ ہے اور اثاثہ جات کی مالیت بھی کم ظاہر کی گئی ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر نے آج اعتراض کی سماعت کریں گے اورفیصلہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب تلہ گنگ کا ہنگامی اجلاس ، سینئر صحافی کیساتھ سیاسی ورکر کی بدتمیزی پر اظہار مذمت
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پریس کلب تلہ گنگ کا ہنگامی اجلاس ، سینئر صحافی کیساتھ سیاسی ورکر کی بدتمیزی پر اظہار مذمت ، تین رکنی کمیٹی قائم ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کلب تلہ گنگ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چودھری غلام ربانی منعقد ہوا جس میں سینئر صحافی شاہد سلیم پراچہ کیساتھ ایک سیاسی ورکر کی بدتمیزی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور معاملات کی مکمل انکوائری کیلئے صحافیوں پر مشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔ کمیٹی کے سربراہ قاضی عبد القادر جبکہ دو سنیر ممبران سید ارشاد حسین شاہ کاظمی اور چودھر ی عبد الجبار ہونگے۔