تلہ گنگ کی حبریں 16.05.2013

تلہ گنگ(ملک ارشد کو ٹگلہ سے ) حلقہ پی پی 23 میں کل 12 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔
تلہ گنگ(ملک ارشد کو ٹگلہ سے ) حلقہ پی پی 23 میں کل 12 امیدواروں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 199 تھی۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 229574 تھی جبکہ 138460 ووٹ پول ہوئے اس طرح ووٹ ڈالنے کی شرح تقر یبا 60.32 فیصد رہی اور 4995ووٹ مسترد ہوگئے ۔پاکستان مسلم لیگ(نواز) کے ملک ظہور انور اعوان نے 54949 ووٹ حاصل کر کے پہلے نمبر پر رہے۔ پاکستان مسلم لیگ ق سے سردار امجد الیاس 46231 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے کرنل(ر) سرخرو اعوان 23578 ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے جبکہ جما عت اسلا می کے امید وار پر وفیسر ڈاکٹر حمید اللہ ملک نے 4445،متحد دینی محا ذ ڈاکٹر شا ہ نو از اعوان نے 1524،عوامی ورکرز پا ر ٹی کے امید وار مو لا نا نبی بخش چشتی نے 1351،ا زاد امید وار ا صف ظفر لا وہ نے 571،ا زاد ملک محمد نو از 355،ا زاد امید وار محمد شفیق اعوان نے 185،مجلس وحد ت المسلمین کے امید وار سید محی الد ین نے 132،ا زاد نثا ر ا حمد نے 105،ا ل پا کستا ن مسلم لیگ کے امید وار محمد فا رو ق بھٹی نے 39ووٹ حا صل کیے ہیں۔حلقہ پی پی 22میںکل 14 امیدواروں نے حصہ لیا۔ پولنگ اسٹیشن کی تعداد 174 تھی۔ حلقہ پی پی 22 میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 214102 تھی جبکہ پول ہونے والے ووٹوں کی تعداد 136699 رہی جس میں سے 4531 ووٹ مسترد ہوئے اس طرح ووٹ ڈالنے کی شرح تقر یبا 63.82 فیصد رہی۔ پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے امیدوار سردار ذوالفقار خان دلہہ نے 57235 ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آزاد امیدوار سردار غلام عباس 48984ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پیر سید نثار قاسم جوجی نے 17728 ووٹ حاصل کیئے اور اسی طر ح با قی امید واروں میں سے ا زاد امید وار سید تقی شاہ نے 3718،مجلس وحدت المسلمین کے امید وار سید محمد سجا د شبیر بخا ری نے 1356،ا زاد ملک شبیر ا حمد نے 680،ا زاد راجہ ذوالفقا ر علی نے 645،تحر یک تحفظ پا کستا ن ملک حسن رضااگر ال نے 642،ا زاد امید وار فوزیہ
بہر ام نے 489،آ زاد امید وار ڈاکٹر محمد طفیل نے 281،ا زاد امید وار منصب خا ن نے 237،عوامی نیشنل پا رٹی کے امید وار ملک ارشد حسین اعوان نے 73،ا زاد امید وار محمد سیلم بختوال نے 60اور جے یو پی (نورانی )کے امید وار غلا م حسین فا روقی نے 40نے ووٹ حا صل کیے ۔حلقہ پی پی تئیس میں مسلم لیگ ن کے امید وار ملک ظہو ر انور اعوان اور مسلم لیگ ق کے امید وار سر دار امجد الیا س کے درمیا ن مقا بلہ تھا ۔مسلم لیگ ن کے ملک ظہو ر انور اعوان نے مسلم لیگ ق کے سر دار امجد الیا س کو 8718ووٹو ں سے شکست دی ۔حلقہ پی پی با ئیس میں مسلم لیگ ن کے امید وار سر دار ذوالفقا ر دلہہ اور مسلم لیگ ق کے حما یت یا فتہ ،ا زاد امید وار سر دار غلا م عباس کے درمیا ن مقا بلہ ہو ا جس میں مسلم لیگ (نواز )سر دار ذوالفقا ر دلہہ نے ا زاد امید وار سر دار غلا م عبا س کو 8251ووٹو ں سے شکست سے دے کر ایم پی اے منتخب ہو ئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کے ساتھ ہی تلہ گنگ ضلع بننے کی راہ ہموار ہو گئی
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیابی کے ساتھ ہی تلہ گنگ ضلع بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔لیگی کا رکنو ں کے مطا بق متوقع وزیر اعظم اور سربراہ پاکستان مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے انتخابی مہم کے دوران سا بق صو با ئی وزیر ملک سیلم اقبا ل کی کوششوں سے تلہ گنگ میں بڑے جلسہ عام سے دوران خطاب عوام سے وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہو کر تلہ گنگ کو ضلع جبکہ میڈیکل کالج اور یونیورسٹی بنائیں گے۔جس پر عوام نے تحصیل تلہ گنگ سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر ن لیگ کے اْمیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا دیا۔مجوزہ ضلع تلہ گنگ تین تحصیلوں تلہ گنگ ،پنڈی گھیب اور لاوہ پر مشتمل ہو سکتا ہے۔اگر تحصیل پنڈی گھیب تلہ گنگ میں شامل ہوتی ہے تو ضلع کمپلیکس نرگھی کے قریب قائم کرنا پڑے گا۔اگر ڈھوک پٹھان سے آگے پنڈی گھیب تک ڈبل روڈ بنا دیا جائے تو محض پندرہ منٹ میں پنڈی گھیب کے باسیوں کی رسائی ضلع کمپلیکس
تک ہو سکتی ہے۔جبکہ میانوالی میں شامل چکڑالہ کا علاقہ تحصیل لاوہ میں شامل ہو سکتا ہے۔اسی طرح تلہ گنگ کے جنوب میں واقع خوشاب کا علاقہ جابہ بھی تلہ گنگ ضلع میں شامل ہو سکتا ہے۔اس طرح یہ ضلع ریونیو کے اعتبار سے بھی ایک کامیاب ضلع ہو گا۔توقع ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران مذکورہ پراجیکٹ کے فنڈز مختص کئے
جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر )تلہ گنگ حلقہ این اے اکسٹھ میں پو سٹل بیلٹ گنتی کے بعد سا ت امید واروں کے ووٹو ں میں ا ضا فہ ہو گیا ہے۔
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر )تلہ گنگ حلقہ این اے اکسٹھ میں پو سٹل بیلٹ گنتی کے بعد سا ت امید واروں کے ووٹو ں میں ا ضا فہ ہو گیا ہے جس میں مسلم لیگ ق کے امید وار چو ہد ری پر ویز الہی 643کے سا تھ اب ان کے ووٹ 99373،حا فظ ملک محمد بشیر کے 3کے سا تھ اب ان کے 184،مسلم لیگ ن کے امید وار سر دار ممتا ز خا ن ٹمن کے 979کے سا تھ اب ان کے ووٹ 114282،تحر یک انصا ف کے امید وار سر دار منصو ر حیا ت ٹمن کے 549کے سا تھ اب ان کے ووٹ 45892،فا رو ق حسین شاہ 10کے سا تھ اب ان کے ووٹ 581،کما نڈ ر (ر) محمد ایو ب کے 4کے سا تھ اب ان کے ووٹ 634اور محمد عا مر کے 1کے سا تھ ان کے ووٹ 268ہو گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیدوار حلقہ PP-23پروفیسرڈاکٹر حمید اللہ ملک نے ایک بیان میں کہاہے کہ حق کے راستے میں جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر)جماعت اسلامی کے سابق امیدوار حلقہ PP-23پروفیسرڈاکٹر حمید اللہ ملک نے ایک بیان میں کہاہے کہ حق کے راستے میں جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔کامیابی اور ناکامی اللہ تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن عوام
تک اپنی آواز پہنچانے اور حق کے لئے جدوجہد کرنے کا کام جاری رہے گا۔مزید ان کا کہنا تھا کہ میں حلقہ کے سپورٹرز اور ووٹرزکا تہہ دل سے شکر گزارہوںجنہوں نے جماعت اسلامی کی دعوت پر لبیک کہا اور ہمارا ساتھ دیاہم انشاء اللہ امانت ،دیانت کی صدا ہمیشہ بلند کرتے رہیں گے۔