تلہ گنگ کی خبریں 25.03.2013

تلہ گنگ شہر بھر میں گلی محلوں اور شاہراؤں پر گندگی کے ڈھیر

تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)تلہ گنگ شہر بھر میں گلی محلوں اور شاہراؤں پر گندگی کے ڈھیر ،کئی کئی دن تک صفائی نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ،بلدیہ ملازمین صفا ئی والاعملہ لمبی تان کر سو گئے ،عوام کو کوئی پرسان حال نہیںاہلیا ن تلہ گنگ کا اعلی حکا م سے پر زور اپیل کی ہے کہ بلد یہ صفا ئی والے عملہ کا قبلہ دورست کیا جا ئے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی روز سے محلہ اعوان ا با د،محلہ کشمیر ی ،محلہ جھا ٹلہ ،مین روڈ،عید گا ہ محلہ ،محلہ محمد ا باد،اور دیگر علا قو ں بھر میں گندی کے ڈھروں سے پھیلنے والا تعفن و بدبوسے عوام کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے نالیوںسے گندگی نکالنے کے بعد کئی کئی دن کیچڑ کے ڈھیر راہگیروں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہیں جسکی وجہ سے متعد د وبائی امراض کا فی الفور پھیلنے کا شدید اندیشہ لاحق ہے ،کئی خاکروب سیاسی آشیرباد کی وجہ سے اعلیٰ سیاسی شخصیات کے ڈیروں اور گھروں کی صفائی تک محدود۔سماجی حلقوں نے DCO چکوال سے اپیل کی ہے کہ اس اہم عوامی مسئلہ پر توجہ دی جائے اور بلدیہ ملازمین کو اپنی فرائض انجام دینے کا پابند کیاجائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان مسلم لیگ ق نے ضلع چکوال کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں کیلئے اپنے اْمیدواروں کا اعلان کر دیا
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر) پاکستان مسلم لیگ ق نے ضلع چکوال کی دو اور صوبائی اسمبلی کی چار نشستوں کیلئے اپنے اْمیدواروں کا اعلان کر دیا۔صدر مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں حلقہ این اے 60میں سابق ایم پی اے سردار خرم نواب،حلقہ پی پی بیس پر چودھری محمد علی خان ،حلقہ پی پی اکیس پر سردار خرم نواب اور چودھری محمد علی خان ملر اْمیدوار کا فیصلہ کرینگے۔جبکہ حلقہ این اے 61پر چودھری پرویز الہٰی اور پی پی 23پر سردار امجد الیاس سابق نائب ضلع ناظم کو نامزد کر دیا گیا ہے۔پی پی 22پر ٹکٹ کا فیصلہ ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔2008میں ہو نے انتخا بات میں مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر سر دار خر م نو اب کو حلقہ پی پی بائیس کی عوام نے منتخب کیا تھا اور پا نچ سال سے خرم نواب نے حلقہ کی عوام سے کو ئی رابطہ نہ کیا اور نہ ہی کو ئی تر قیا تی کا م کر وایا ہے اب حلقہ پی پی با ئیس کی عوا م ان سے سخت نا لا ں ہے۔حلقہ این اے سا ٹھ پر جب مسلم لیگ ق کی طر ف سے خرم نواب کا نا م ا یا تو یہ خبر ایک ا گ کی طر ح علا قہ میںپھیل گئی اور حلقہ کی عوام کا کہنا ہے کہ خرم نواب نے جس طر ح پی پی با ئیس کی عوام کے ساتھ کیا ہے تو ہما رے سا تھ بھی یہی ہو گا عوامی حلقو ں کے مطا بق سر دار خرم نواب ایک کمز ور امید وار ہے جو مخا لف امید وار کے لیے مشکلا ت پید ا نہیں کر سکتے ۔مسلم لیگ ق کو حلقہ پی پی با ئیس پر بھی سو چ سمجھا کر فیصلہ کر نے کی ضرورت ہے اور اگر فیصلہ جلد با زی میں کیا گیا تو شد ید مسلم لیگ ق کو با ئیس پر مز ید مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ے ۔مسلم لیگ ق کے ان ٹکٹو ں کے فیصلہ کہ بعد تلہ گنگ میں پیپلز پا ر ٹی کے جیلے بھی ابھی میدان میں ا گے ۔ان کا کہنا ہے کہ اینٹ کا جو اب پتھر سے دے گے اور ہما را اتحاد اب مسلم لیگ ق کے سا تھ نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیٹی سے ٹمن جاتے ہوئے سڑک انتہائی بدحالی کا شکار
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)لیٹی سے ٹمن جاتے ہوئے سڑک انتہائی بدحالی کا شکار، جگہ جگہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار جبکہ بیشتر سڑک پر کئی سالوں سے بجری ڈالنے کی زحمت بھی نہ کی جاسکی جس سے آمدورفت میں شدید ترین مشکلات پیدا ہو چکی ہیں۔ لیٹی کے وسط میں واقع سڑک پر گہرا گڑھا بن چکا ہے جبکہ خطرناک کھائی کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بڑا جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ بیشتر سڑک کا حصہ ٹوٹ کر گہری کھائی میں گر گیا ہے جس سے کسی بھی وقت گاڑی پھسل کر کھائی میں گر سکتی ہے لیکن تاحال اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف نہ جا سکی۔ اہلیان علاقہ کا
پرزور مطالبہ ہے کہ سڑک پر بننے والی خطرناک کھائی کو پختہ کر کے اس کے اطراف میںجنگلہ لگایا جائے تاکہ راستے سے گزرتے ہوئے افراد ، بچے اس میں نہ گر سکیں جبکہ بیشتر جانور اس کھائی میں گر کر مر بھی چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹمن سوئی گیس یوٹیلیٹی بلز کی گھر گھر فراہمی میں محکمہ اہلکاروں کی مجرمانہ کو تاہی ٹمن سوئی گیس صارفین کا پرزور احتجاج
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر) ٹمن سوئی گیس یوٹیلیٹی بلز کی گھر گھر فراہمی میں محکمہ اہلکاروں کی مجرمانہ کو تاہی ٹمن سوئی گیس صارفین کا پرزور احتجاج ، سوئی گیس بلز تقسیم کا ذمہ دار اہلکار انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں کی آبادی ٹمن شہر کے چند ناپسندیدہ بدقماش لوگوں کے حوالے کر جاتا ہے۔ جو شریف گھرانوں پر مذموم مقاصد کے تحت پہنچ جاتے ہیں۔ باقی سوئی گیس بلز ضائع کر دیتے ہیں۔ سوئی گیس بلز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو ناجائز جرمانہ بلکہ دوسرے ماہ ڈبل بلز جمع کروانا پڑتے ہیں۔ جس پر شکوک پیدا ہوتے ہیں۔ ٹمن کے عوامی حلقوں نے چند شرفا پر مشتمل کمیٹی کے تحت فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ ڈور ٹو ڈور محکمہ اہلکار کے بلز نہ پہنچانے پر غیر ذمہ افراد کو سوئی گیس بلز دیئے جانے پر سخت ترین ایکشن لیا جائیگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حکمرانوں نے عوام کو روٹی کے بعد اب بجلی سے بھی محروم کر دیا ہے
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)حکمرانوں نے عوام کو روٹی کے بعد اب بجلی سے بھی محروم کر دیا ہے دن اور رات کو کئی کئی بار طویل لوڈشیڈنگ نے ہماری زندگیاں اجیرن کردی ہیں طویل لوڈ شیڈنگ سے نہ کاروبار ،گھروں اور مساجد میں پانی کا شدید بحران ہے رات کو بجلی بندش سے طلباء وطالبات کو امتحانات کی تیاریوں میں بھی پریشانی نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔ایک سر وے میں غلام محمد ،عبد الستا ر ،طا رق محمد ،شا ہ نواز،مجتبی ا حمد،نعیم اکبر ،ند یم ،ثا قب ،تنو یر ،عمر ان خا ن ،یا سر ،اعظم ،صفد ر اور دیگر نے بجلی کی لوڈ شیدنگ کے حوالے سے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہاکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے بجلی کی قیمتوں میں من مانااضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ لوڈ شیڈنگ کی وباء نے بھی شہریوں کو شدید پریشان کر رکھا ہے بجلی کی بے جا لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے طلباء و طالبات کے سالانہ امتحانات سرپر ہیں لیکن لوڈ شیڈنگ سے انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بجلی کی بندش سے کاروبار بھی تباہ اور گھروں اور مساجد کے اندر پانی کا بحران بھی پریشانی کا باعث بنا ہواہے شا ہ نواز،مجتبی ا حمد،نعیم ا کبر نے بتا یا کہ میٹر ریڈر آفیسران کی شہر پر لوگوں کو زائد ریڈنگ کے بل جاری کرکے بھی پریشان کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارانگران وزیر اعظم جسٹس (ر) میرہزارخان کھوسو سے مطالبہ ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام کے حال پر رحم کیا جائے اور بے جا لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی سے چھٹکارہ دلایا جائے۔