تلہ گنگ میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کابدترین سلسلہ فروری سے ہی شروع ہوگیا
Posted on February 26, 2013 By Geo Urdu سٹی نیوز
تلہ گنگ(تحصیل رپور ٹر)تلہ گنگ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کابدترین سلسلہ فروری سے ہی شروع ہوگیا۔سردیوں میں یہ حال ہے تو گرمیوں میں کیا حشرب رپا ہوگا۔شہرمیںغیراعلانیہ طور پر کئی کئی گھنٹے لائٹ بندرہتی ہے جبکہ رات کو لائٹ متواتربند رہتی ہے۔جس سے مزدور فاقوں کا شکار ہو گئے۔مزدور طبقہ جو بجلی پر کام کرنیوالے افراد بجلی بند ہونے کی وجہ سے رات اور دن فارغ بیٹھ کر ہاتھ پر ہاتھ دھرے لائٹ کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔
لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے مزدوربے روزگاری کی وجہ سے جرائم پر مجبور ہو چکے ہیںاسی 60%ورچوری اورڈکیتی وراہ زنی کی واردا توں میں اضافہ ہو چکا ہے۔زرعی و معاشی طور پر بھی تحصیل تلہ گنگ تباہی کی طرف جا رہا ہے۔سفید پوش لوگ بھی اس وقت سخت پریشان اور مجبوری کاشکار ہیں اور اوپر سے مہنگائی کی انتہاہوچکی ہے ۔
تلہ گنگ میں لوگ اب ذہنی مریض بن کر نیند کی گولیاں کھا کر سکون کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خد ارا ہم پر رحم کریں اور بجلی پر انحنصار کرنے والے محنت کشوں کے بچوں کو فاقوں سے بچائیں۔