گزشتہ چار روز سے ٹی ایم اے ہارون آباد کے اولڈ واٹر ورکس کے پانی کے ٹینک خشک

Haroonabad

Haroonabad

ہارون آباد: گزشتہ چار روز سے ٹی ایم اے ہارون آباد کے اولڈ واٹر ورکس کے پانی کے ٹینک خشک، شہری پینے اور دیگر استعمال کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز سے ٹی ایم اے ہارون آباد کے اولڈ واٹر ورکس کے پانی کے ٹینک خشک پڑے ہیں جس کے باعث شہری پینے اور دیگر استعمال کے لئے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔

اولڈ واٹر ورکس سے شہر کے مختلف علاقہ جات پکی منڈی ،بھٹہ محمد پورہ ،حق کالونی ،ضیاء شہید کالونی ،قمر پورہ (گودی ) ،بنگلہ روڈ ودیگر علاقوں کو پانی مہیا کیا جاتا ہے۔شدید گرمی کے موسم میں شہریوں کو پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ دوسری جانب نہر سے آنے والا پانی کو عوام کی ضرروت کو پورا کرنے کی بجائے شہر کے وسط میں موجود اسٹیڈیم کے گرائونڈ کو مہیا کیا جا رہا ہے جس سے شہریوں میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔شہریوں محمد وقاص ،عثمان ،ذیشان ،فرحان ،عمران ،عبداللہ ،حذیفہ و دیگر نے ارباب اختیار سے نوٹس کی اپیل کی ہے۔