ٹی ایم اے کی مہربانیاں ٹھیکیداروں کو اس عید پر بھی ادائیگی نہ ہو سکی
Posted on October 18, 2013 By Majid Khan گجرات
لالہ موسیٰ : ”ٹی ایم اے کی مہربانیاں”ٹھیکیدار وں کو اس عیدپر بھی ادائیگی نہ ہوسکی، بتایا جاتا ہے کہ ٹی ایم اے کھاریاں کی طرف سے ٹی ایم اے کے ٹھیکیداروں کو عید کے موقعہ پر بھی بلزکی ادائیگیاں نہ ہوسکی جس سے ٹھیکیداروں میں تشویش کی لہردوڑ گئی ہے ٹھیکیداروں نے ٹی ایم اے حکام کی زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ایم اے افسران کی نااہلی کی وجہ سے عیدالفطر پر بھی ہمیں بلز کی ادائیگی نہیں کی گئی تھی۔
اب عیدالاضحی پر بھی ادائیگی نہ کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ، ڈی سی او گجرات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com