وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے کی طرف سے گھروں کو سپلائی کئے جانے والے پانی میں غلاظت آنے کی شکایات۔ محلہ پاک ٹائون الہٰ آباد، ٹھٹھی آرائیاں کے مکینوں نے بتایا کہ وہ معمول کے مطابق انتظامیہ کو واٹر سپلائی کے بل جمع کرواتے ہیں ایک عرصہ سے گھروں میں آنے والی پانی کیساتھ غلاظت بھی مکس ہوتی ہے جو پانی پینے اور دیگر استعمال کے قابل نہیں ہوتا۔
مقامی انتظامیہ کو اس بارے متعدد مرتبہ آگاہ کیا گیا ہے مگر شکایت کا ازالہ نہیں ہوسکا۔ انہوں نے بتایا کہ انجانے میں بہت سے لوگ یہ پانی پینے کیلئے استعمال کر بیٹھتے ہیں اور بیمار ہوکر ہسپتال جا پہنچتے ہیں۔
شہریوں نے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریٹر، ڈی سی او گوجرانوالہ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔