ٹی ایم اے کے قریب مین روڈ پر پانی سے بھرا کھلا مین ہول کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے

کروڑ لعل عیسن: ٹی ایم اے کے قریب مین روڈ پر پانی سے بھرا کھلا مین ہول کسی بھی وقت حادثہ کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹی ایم اے حکام کی شہری معاملات میں عدم دلچسپی سے شہر تباہ پو گیا ہے۔

کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر اور گندے پانی کے جوھڑ لگنے سے مچھروں کی بہتات سے لوگوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے ٹی ایم اے کی ناقص کارکردگی پر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔