ٹی ایم اے حکام شہر کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کے انتظمات کو مزید فعال بنائیں

کروڑ لعل عیسن : ٹی ایم اے حکام شہر کی صفائی، سٹریٹ لائٹس کے انتظمات کو مزید فعال بنائیں۔ جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو بھی چیک کیا جئے تا کہ شہر میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبے معیاری ہوں۔

ان خیالات کا اظہار امید وار صوبائی اسمبلی چوہدری اطہر مقبول نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔

حکام ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر ، صفائی ، سٹریٹ لائٹس پر مکمل چیک رکھے اور بہتری کیلئے اقدامات کیئے جائیں۔