ٹی ایم اے حکام کی عدم توجہ، شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل
Posted on May 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن : ٹی ایم اے حکام کی عدم توجہ ، شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل، پانی کے تالاب لگنے سے مچھروں کی بہتات، بیماریوں میں اضافہ ، ایڈمنسٹریٹر سے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ شہریوں کا احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے حکام کی عدم تواجہ کے باعث تکبیر چوک کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ کے سامنے ٹی ایم اے کی مارکیٹ والی ملحقہ گلی میں گندے پانی کا بڑا تالاب کگنے سے ناصرف مچھروں کی بہتات بلکہ دکانوں کی بنیادوں کو کھڑا پانی کھوکھلا کرنے لگا ہے۔
دکانوں میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔ اسی طرح شہر کے مختلف وارڈز میں بھی گندگی کے ڈھیر لگ گئے اور نالیوں میں پانی کھڑا ہونے سے مچھروں میں اضافہ سے لوگوں میں بیماریاں بڑھ گئیں۔ شہریوں نے ٹی ایم اے حکام سمیت ایڈمنسٹریٹر سے بھی کئی بار رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔ شہریوں کا شدید احتجاج۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com