کانوں کی کرایہ پر نیلامی کیلئے قومی اخبارات میں لاکھوں روپے لاگت سے اشتہار چھپوائے گئے

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم اے ملکیتی دکانوں کی نیلامی ناکام ہونے پر کرایہ پر لینے کے خواہشمندوں سے رقوم واپسی کیلئے اسٹامپ پیپر اور سادے چیک بطور گارنٹی طلب کر لئے گئے چند ماہ قبل ٹی ایم اے ملکیتی دکانوں کی کرایہ پر نیلامی کیلئے قومی اخبارات میں لاکھوں روپے لاگت سے اشتہار چھپوائے گئے جس پر بیشتر خواہشمند حضرات نے 25 ہزار روپے فی دکان کے حساب سے سی ڈی آر جمع کروا کے نیلامی میں حصہ لیا مگر ٹی ایم او اور آفس میں موجود کرپٹ مافیا نے پرانے کرایہ داروں کی مبینہ ملی بھگت سے نیلامی کے عمل کو کامیاب نہ ہونے دیا۔

پرانے دکاندار جن دکانوں کا ماہانہ کرایہ 2 ہزار سے پچیس سو روپے ادا کررہے ہیں نئے خواہشمندوں نے انہی دکانوں کا مارکیٹ کے مطابق 20سے 30 ہزارروپے ماہانہ کرایہ بولی دی۔ مگر کرپٹ مافیا نے ذاتی مفادات کی خاطر اور مبینہ طور پر مال پانی لیکر بولی کے عمل کو کامیاب نہ ہونے دیا، معاملہ عدالتوں میں الجھوا دیا گیا۔

چند روز قبل اخبارات میں ان امور کی نشاندہی ہونے پر اب نیا چکر چلاتے ہوئے بولی کے عمل کو ناکام قرار دیکر خواہشمندوں کو رقوم کی واپسی کیلئے قائل کیا گیا ہے تا کہ خود کو بری الذمہ قرار دیا جا سکے۔متاثرہ افراد سے سی ڈی آر کی رقوم واپسی کیلئے اسٹامپ پیپر اور سادے چیک طلب کئے گئے ہیں جو مجبورا دینے کو تیار ہیں۔ شہریوں، عوامی، سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے کو نقصان پہنچانے والے اہلکاروں، ٹی ایم او کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔