ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران کی پھرتیاں ،، مین بازار کو آہنی سنگل ڈال دیئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران کی پھرتیاں ،، مین بازار کو آہنی سنگل ڈال دیے ،، غریب محنت کش ٹھیلہ فروش چھابڑی فروشوں کاد اخلہ ممنوع بھاری بھر سامان لے جانے او رلانے کے لیے شہریوں کا سخت مشکلات کا سامنا تفصیل کے مطابق ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران نے مین بازار ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ریڑھیوں خوانچہ فروشوں اور محنت مزدوری کرنے والوں کے داخلہ کو روکنے کے لیے مین بازار کو داخل ہونے والے تما م راستوں پر آہنی سنگل ڈال کر ہر قسم کی ٹریفک کے داخلہ بند کردیا جس نہ صرف بچے بوڑھے ضعیف العمر افراد کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

بھاری سامان جوکہ ریڑھا موٹرسائیکل رکشہ وغیرہ پر لے جانا پڑتا ہے ہرقسم کی ٹریفک کے داخلہ کے بندہونے پر صارفین کو کندھوں پر اٹھاکر لے جانا پڑتا ہے ٹی ایم اے کے مخصوص ملازمین بھتہ لے کر موٹرسائیکل رکشہ اور گدھاریڑھا وغیرہ اند رلے جانے کی اجازت دیتے ہیں اس طرح غریب محنت کش ٹھیلہ فروش چھابڑی فروشوں کے د اخلہ کو بند کرنے کے لیے لگائے گئے آہنی سنگل ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے افسران اہلکاران کے لیے کمائی کا ذریعہ بن گئے شہریوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مین بازار کو آہنی سنگل ڈالنے کی بجائے موٹرسائیکل رکشہ جات ، ریڑھا کار وغیرہ کے لیے کھولا جائے تاکہ خریداری کے لیے آنے والے مرد وخواتین زمینداروں کو کریانہ زرعی اجناس اور دیگر ضروریات زندگی اشیاء خرید کر لے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے علاوہ ازیں ٹی ایم اے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ملازمین کے خلاف بھتہ خوری کرنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے۔