کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) کروڑ شہر میں ٹی ایم او کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث شہر کے مختل علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ شہریوں کی جانب سے متعدد بار اطلاع کے باوجود بھی عملہ صفائی نہیں پہنچ پاتا۔
ان خیالات کا اظہار بھکر روڈ پی ایس او پمپ کی مارکیٹ کے دکانداروں محمد امجد مستری، انتظار حسین شاہ، شیدی لال، محمد اسماعیل چشتی، ذوالفقار علی، محسن شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ متعدد مرتبہ ٹی ایم او کروڑ کے دفتر جا کر عملہ صفائی کے نہ پہنچنے کے باعث پڑی ہوئی گندگی کی اطلاع دی گئی۔
لیکن ٹی ایم او کروڑ نے کوئی توجہ نہ دی ہے۔ جس کے باعث ہماری دکانوں کے سامنے کوڑا کرکٹ جمع رہتا ہے۔ انہوں نے ڈی سی لیہ اور اے سی کروڑ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔