ٹی ایم او تلہ گنگ نے اپنے چہیتوں کو عوامی مسائل دبا نے پر لگا دیا

Talagang

Talagang

تلہ گنگ (نمائندہ خصوصی) ٹی ایم او تلہ گنگ نے اپنے چہیتوں کو عوامی مسائل دبا نے پر لگا دیا ،تلہ گنگ لاوارث شہر میں ٹی ایم اے کے اہلکار بھتہ دھڑلے سے وصول کرنے لگے شہر ی ،ٹی ایم او اپنی کر سی تک محدود ہو کر رہ گئے ،شہر یو ںکے مطا بق ہمیں کیو ں کر پٹ افسر دیا جاتا ہے اخر ہمارا قصور کیا ہے ؟،ڈی سی او چکو ال اور اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ شہر کے مسا ئل پر تو جہ دیں اور کر پٹ ٹی ایم او کا احتساب کر کے عوام کے سا منے حقا ئق لا ئے جا ئیں ۔تفصیل کے مطا بق میڈیا کے سر وے میں وقار ،لیا قت ،شفقت ،رضوان سمیت دیگر نے اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ تلہ گنگ شہر مچھلی منڈ ی کا منظر پیش کر نے لگا ہے اور دوسری طر ف ٹی ایم او کے چہیتے اس کے گیت گا نے لگے ہیں۔

عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ٹی ایم او اپنے چہیتوں سے میڈ یا والو ں کو دھمکی امیز کال کرو اتا ہے جو کہ قابل مذ مت ہے۔انکا مز ید کہنا ہے کہ شہر کی حا لت ابتر سے ابتر ہو تی جا رہی ہے ۔وقار کا کہنا ہے کہ ان کے چہیتو ں کوگلی سٹیھیا ں والی، محلہ جھا ٹلہ ،محلہ فا روق ا با د،محلہ ہواپو رہ سمیت دیگر نظر نہیں آ تے وہا ں تو گند گی کے ڈھیر ہی ڈھیر ہیں اور با رش کے موسم میں گلیاں تالاب کا منظر پیش کر تی ہیں ۔محلو ں میں گند گی کی وجہ سے مختلف بیما ریا ں جنم لینے لگی ہیں جو جا ن لیوا بھی ہو سکتی ہیں ۔شہر یو ں کا کہنا ہے کہ اگر کر پٹ اور نا اہل ٹی ایم او ملک عا بد کا احتسا ب نہ کیا گیا تو ہم احتجا ج اور دھر نا دیں گے۔ ٹی ایم اے میں کچھ اور کا م بھی ٹی ایم او کی نگر انی میں جا ری ہیں جن کی تفصیلا ت جلد عوام اور افسران کے سامنے لا ئی جائیں گی۔