کروڑ لعل عیسن کی خبریں 14/2/2016

TMO

TMO

کروڑ لعل عیسن (طارق پہاڑ) غلط مقدمات کا اندراج، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس سجادکاظم کے حکم پر ASI فیاض احمد ASI محمد ریاض کے خلاف تھانہ کروڑ میں 468 471 155 C پولیس آرڈر 2002 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہائی کورٹ ملتان بنچ نے مدعیان کی جانب سے درخواست پر ASI فیاض احمد اور محمد ریاض سے وضاحت طلب کی تھی جس پروہ جواب نہ دے سکے تھے۔تفصیل کے مطابق دونوں نکے تھانے داروں نے FIRنمبر 261/14زیر دفعہ 379/411اور FIR نمبر 137/13زیر دفعہ 452 تھانہ فتح پور غلط طور پر جھوٹی اور بے بنیاد درج کی تھی جس کے خلاف مدعی مقدمہ نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں درخواست دائر کی معزز جج جسٹس سجاد کاظم نے متعدد مرتبہ وضاحت طلب کی لیکن وضاحت پیش نہ کی گئی ہائی کورٹ کے حکم پر مجسٹریٹ امیر حُسین سول جج نے تھانہ کروڑ میں 468 471 155Cپولیس آرڈر 2002کے تحت مقدمہ درج کر ادیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)موٹر سائیکل چوری کرنے پر ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر دو کے سعید اختر ولد محمد حنیف آرائیں نے اپنا موٹر سائیکل نمبر2522 70CCماڈل 2012گھر کے باہر کھڑا کر کے اندر داخل ہو ا اور جب واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی ملزم شہباز حسین ولد نیاز حسین عرف نیازی سکنہ سولنگ اڈاکو موٹر سائیکل اٹھاتے ہوئے محمد حسن جمیل ولد جمیل خان دورانی اور طلحٰہ سعید نے دیکھا جس پر شہباز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)TMAکروڑ نے آڑھائی کروڑ روپے کی 45سکیمو کے ٹنڈر کھول دیئے سکیمیں MNAصاحبزادہ فیض الحسن سابق MPAعبدالشکور سواگ اور ملک احمد علی اولکھ کی جانب سے دی گئیں،تفصیل کے مطابق TMOکروڑ ممتاز کلاچی SDOذکاء اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی آڑھائی کروڑ روپے مالیت کی 45سکیمیں جس میں سلیب سولنگ سوریج پُلیاں اور دیگر ترقیاتی منصوبے شامل تھے سینئیر صحافی و صدر انجمن تاجران طارق پہاڑ کی موجودگی میں ٹنڈر کھولے گئے اور شفاف طریقے سے مقابلہ میں ٹھیکے جاری کئے گئے۔