ٹی ایم او وزیرآباد گلشن نورین کے دورانیہ کی آڈٹ ایماندار افسر سے کروائی جائے، شہریوں کا مطالبہ

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) سابقہ ٹی ایم او وزیرآباد گلشن نورین کے دورانیہ کی آڈٹ کسی ایماندار افسر سے کروائی جائے، شہریوں کا مطالبہ۔ گزشتہ روز ہونے والی آڈٹ مبینہ ملی بھگت کے نتیجہ میں بے مقصد ہوکر رہ گئی ہے۔ دوران آڈٹ دفتر کو تالے لگوا کر بہترین کھانوں سے آڈٹ پارٹی کی ضیافت کی گئی جبکہ آڈٹ پارٹی کیلئے چندہ مہم کی خبریں پہلے سے ہی خبریں شائع ہوچکی ہیں۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ متذکرہ ٹی ایم او نے مبینہ طورپر آڈٹ پارٹی کیلئے بھاری رقوم کا بندوبست کیا جس وجہ سے آڈٹ کا شفاف ہونا کسی صورت ممکن نہیں۔ شہریوں، عوامی، سماجی حلقوں نے آڈٹ حکام اور متعلقہ اتھارٹیز سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم او گلشن نورین کے دورانیہ کی شفاف آڈٹ کو یقینی بنایا جائے۔