ٹی ایم او وزیرآباد کا انوکھا کارنام، ہمٹی کھدوا کر سرکاری ٹھیکیداروں کو فروخت کرنا شروع کر دی

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) ٹی ایم او وزیرآباد کا انوکھا کارنامہ۔ ٹی ایم اے کی ملکیتی اراضی سے مٹی کھدوا کر سرکاری ٹھیکیداروں کو فروخت کرنا شروع کر دی، مٹی کے خریداروں کو سرکاری مشینری اور لیبر بھی ٹی ایم او آفس سے بھجوائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح میں ڈویلپمنٹ کے نام پر پارکوں، تفریح گاہوں اور باب وزیرآبادکی تعمیر کے ٹھیکوں میں استعمال کیلئے سرکاری اراضی کی مٹی فروخت کی جارہی ہے۔ٹی ایم او گلشن نورین کی سرپرستی میں جاری اس کام کیلئے خریدار ٹھیکیداروں کو مشینری اورسرکاری لیبر فراہم ان سے مٹی کی قیمت وصول کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹی ایم او گلشن نورین نے فی الوقت حیدر مسجد نزد پل نالہ پلکھو سے بلدیہ کی ملکیتی اراضی سے مٹی کھدوا کر ٹھیکیداروں کو فروخت کرنے کا سلسلہ چالو کررکھا ہے۔ آبادی کے نزدیک بلدیہ کی کروڑوں روپے قیمتی اراضی کو اس سے قبل مٹی کھدوا کر جوہڑ میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔

عوامی، سماجی حلقوں نے کرپٹ ٹی ایم او کے فوری تبادلہ اور ضابطہ کی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔