ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم سے تعلق رکھنے والے سزائے موت یافتہ قتل کے مجرم کا حیدرآباد سینٹرل جیل میں انتقال ،ٹنڈوآدم جوہر آباد قبرستان میں تدفین۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے دن ٹنڈوآدم کے علاقے میواتی محلہ کے رہائشی آس محمد میواتی کا سینٹرل جیل حیدرآباد میں حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا تھا مجرم آس محمد نے 2009 میں اصغر میواتی کو سرمیں لوہے کی راڈ مار کر قتل کر دیا تھا جس پر کورٹ نے ا سے قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی تھی گرشتہ شب آس محمد کی نعش ورثہ کے حوالے کر دی گئی تھی بعد ازاں اسے جوہرآباد قبرستان میں دفنا دیا گیا۔