ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم میں فرنچائز بند ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لینے کے لیئے آنے والی خواتین دربدر ،خواتین کا احتجاج۔
تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کی لوہار گلی میںواقع فر نچائزبند ہونے کے سبب مستحق خواتین کو سخت مشکلات کا سامنا متاثرہ خوتین نے پریس کلب ٹنڈوآدم کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بنک کی جانب سے فرنچائزرکا آئی ڈی نمبر بند کردیاگیا ہے۔
اور بنک والے فرنچائزرسے فی کارڈدوسوروپے کٹوتی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ دینے کی صورت میںفرنچائزکا آئی دی نمبر بند کر دیا ہے جس سے مستحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے متاثرہ خواتین نے مذکورہ بنک حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بند فرنچائز کا آئی ڈی نمبر کھولا جائے۔