ٹنڈوآدم (کامران انصاری) بلدیہ ٹنڈوآدم ٹیکس برانچ میں لاکھوں روپوں کی خورد بورد کا انکشاف تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تعلقہ میونسپل کمیٹی ٹیکس برانچ میں ٹیکس انچارج ،چیف میونسپل آفیسر،اکاؤنٹ آفیسر اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے ایڈورٹائزمینٹ، ٹول ٹیکس،روڈ سروس ،کچی پیڑی میں بڑے پیمانے پر کرپشن جاری ہے۔
مختلف ٹھیکوں کی مد میں لاکھوں روپے کے گھپلوں کا نکشاف ہوا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق ٹیکس برانچ انچارج ہر سال ٹھیکیداروں کو کر پشن کا راستہ دیکھاتا ہے جسکی وجہ سے چیف میونسپل آفیسر،اکاؤنٹ آفیسر اور ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپوں کا فائدہ ہوتا ہے اور بلدیہ ٹنڈوآدم کو لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے،ٹنڈوآدم کی سیاسی، سماجی تنظیموں نے ڈائریکٹراینٹی کرپشن،اور ڈائریکٹر آئی اے،صوبائی وزیر بلدیاتسے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ ٹنڈوآدم ٹیکس برانچ میں ہونے والی خوردبورد کا نو ٹس لے کر اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کار وائی کرے۔