ٹنڈوآدم کے نواحی علاقے سندھڑی سے ڈکیتی کرنے والا ڈاکو بیرانی پولیس نے دھرلیا

Arrested

Arrested

ٹنڈوآدم (رپورٹ٭ کامران انصاری) ٹنڈوآدم کے نواحی علاقے سندھڑی سے ڈکیتی کرنے والا ڈاکو بیرانی پولیس نے دھرلیا۔

دیگر ساتھی فرارتفصیلات کے مطابق سندھڑی مین روڈ پرچار مصلح ملزمان اسلحہ کے زور پرمال پڑی میر پور خاص سے آنے جانے والے بیوپاریوںسے لوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت پر رہزن کار میںسوار ہوکر فرار ہوگئے متاثرہ بیوپاریوں نے رہزنوں کا پیچھا شروع کردیا۔

پولیس کو اطلاع کردی اطلاع ملنے پر بیرانی پولیس نے ناکہ بندی کرکے ایک ملزم خادم حسین پہوڑ کو گرفتار کرلیاجبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے گرفتار ملزم سے ایک عدد کارجس کا نمبر AER374 ہے جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔