ٹنڈوآدم (رپورٹکامران انصاری) ٹنڈوآدم سورج آگ اگلنے لگا درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا واپڈا کی جانب سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ عوم بلبلا اٹھی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم اور گردونواح میں گر می کی شدت میں اضافہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچاعوام کا نہروں ،تالابوں کی طرف رخ ،جانوروں نے بھی سایہ دار درختوں کی مدد لے لی اوپر سے واپڈا کی علانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ مین بھی اضافہ مسلسل چار چار گھنٹے تک بجلی بند جس کی وجہ سے عوام کا تیل نکل گیا۔
بجلی کی آنکھ مچولی اور جھٹکوں اور کم وولٹیج کی وجہ سے الیکٹرک اشیاء کو نقصان عوام کا کہنہ تھاکہ لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہگئے لوگوں کا مزید کہنہ تھا کہ ماہ صیام سے پہلے یہ حال ہے بجلی کا تو ماہ صیام میں کیا بنے گا اس لئے حکومت فل فوررابطہ کر تے ہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں لوڈشیڈنگ نا کی جائے۔