انتخابات میں نوجوان طبقہ تبدیلی کیلئے اہم کردار ادا کریگا ، روشن پاکستان
Posted on February 6, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) روشن پاکستان پارٹی ( محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستا ن مرکزآنے والے ”کراچی نوجوان تحریک ” کے وفد کے اراکین سے وائس چیئرمین اسلم خان ، مرکزی رہنما جمیل اقبال ، راجہ انور ایڈوکیٹ ، اقبال ٹائیگر ، سلمان راجپوت ، ایڈوکیٹ ایوب صدیقی اور بیگم غزالہ اسلم کے ہمراہ ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو امریکی تسلط و سامراجی غلامی سے نجات دلانے کیلئے ملک میں شفاف انتخابات ناگزیر ہیں اور اگر حقیقی معنوں میں شفاف انتخابات ہوئے تو اس میں سب سے اہم کردار نوجوانوں کا ہو گا جو ہر طرح سے پاکستان سے مخلص اور محب وطن ہیں اور استحصال کے اس نظام کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان عدم تحفظ ، دہشت گردی اور ناانصافی کی وجہ سے تباہی و بربادی کے گڑھے میں دھنستا ہی چلا جا رہا ہے کیونکہ تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ یہ بات جانتا ہے کہ امریکی سازباز سے اقتدار میں آنے والے روایتی سیاستدان ، اشرافیہ ، بیورکریٹس اور سرمایہ دار و جاگیردار امریکی تابعداری اور اپنے مفادات کی بجا آوری کیلئے ملک و قوم کو تباہ و برباد کر رہے ہیں ۔