ٹوبہ ٹیک سنگھ(جیوڈیسک)ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کھانا مانگنے پر بے رحم بیرے چھ سالہ خانہ بدوش لڑکی کو ابلتے پانی میں پھینک دیا۔ بچی اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی۔ نواحی ڈھولن میں شادی کی تقریب میں کھانا مانگنے پر خانہ بدوش کی چھ سالہ بچی کو ویٹر نے برتن دھونے کیلئے آگ پر رکھے ہوئے ٹب میں پھینک دیا۔
بچی کو ابلتے پانی سے نکالا تو اس کا جسم بری طرح جھلس چکا تھا جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ افسوسناک واقعہ پر علاقہ مکینوں کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔