ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے الیکشن 2015 کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری سے) ٹوبہ ٹیک سنگھ بار کے الیکشن 2015 کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ جس میںاتحاد گروپ کے اصغر علی چوہدری( ایڈووکیٹ) صدر اور حاجی عبدالستار چوہدری ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ پولنگ صبح نو بجے شروع ہو ئی اور شام چار بجے تک جاری رہی۔

چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری میاں محمد شعیب (ایڈووکیٹ) اور ان کے ہمراہ احمد کاہلوں( ایڈووکیٹ) ،مرزاشکیل احمد(ایڈووکیٹ) نے پولنگ کروائی۔

وقت ختم ہونے پر پولنگ روک دی گئی ،ووٹوں کی گنتی چیئرمین الیکشن کمیٹی میاں محمد شعیب نے کامیابی کا اعلان کیا ،اصغر علی چوہدری جوکہ صدر منتخب ہوئے انہوں نے 35 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے حاجی عبدالستار چوہدری ایڈووکیٹ نے 29 ووٹوں سے اور نائب صدر کے لیے طارق محمود گجر نے 82 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

Toba Tek Singh Bar Election 2015

Toba Tek Singh Bar Election 2015