ٹوبہ ٹیک سنگھ بھٹہ مزدوروں نے مطالبات تسلیم ہونے کے بعد اپنا چھ روزہ دھرنا ختم کر دیا
Posted on March 6, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
ٹوبہ ٹیک سنگھ : ٹوبہ ٹیک سنگھ بھٹہ مزدوروں نے مطالبات تسلیم ہو نے کے بعد اپنا چھ روزہ دھرنا ختم کر دیا مزدوروں کے ساتھ اظہا ریک جہتی کرنے پر میڈم خورشید انصاری کے حق میں نعرہ بازی دعائیں تفصیل کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ بھٹہ مزدوروں نے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ گورنمنٹ کی طرف سے مقرر کردہ اجرت نہ ملنے اور اپنے دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے چھ روز شہباز چوک میں دھرنا دیا اور حکومت کیخلاف شدید احتجاج کیا۔
بل آخر ضلعی انتظامیہ اور پولیس اور لیبر ڈپیا رنمنٹ اور بھٹہ مزدوروں کے درمیان مذکرات کامیاب ہو نے کے بعد شہباز چوک میں دیا گیا دھرنا ختم کر دیا گیا۔۔ دھرنا کے اختتام پر مزدور وں نے مزدوروں کے ساتھ اظہا ریک جہتی کرنے پر میڈم خورشید انصاری کے حق میں نعرہ بازی دعائیں دی انہیں مزدوروں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر سلام پیش کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com