ٹوبہ ٹیک سنگھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو پریشان کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری ) سوئی گیس کی بندش اور پریشر کی کمی نے شہریوں کو پریشان کردیا تواس سلسلہ میں شہریوں کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سے آگاہ کیا اُن سے مطالبہ کیا کہ کم از کم گیس کا پریشر صج و شام کے اُ ن مخصوص اوقات میں کم نہ ہو جس میں سکولز وکالجز کے طلبہ اور دوسرے ملازمین کے علاوہ کاروباری حضرات تیاری کرتے ہیں وفد میں ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری ،ڈاکٹر عمر فاروق، مولانا حمیدالدین رضوی،وحید انورکوکب سمیت کثیر تعداد میں شہری شامل تھے

اسسٹنٹ کمشنر واصف بشیر کھوکھر نے وہاں موجود سپروائزر ایڈمن سوئی گیس ٹوبہ ٹیک سنگھ منور حسین سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد وفد کو بتایا کہ چند دن میں یہ مسلئہ حل کر دیا جائے گا ۔اور معزین شہر کی ایک کمیٹی بنادی گئی جو اس سارے کام کی نگرانی کرے گی

Meeting

Meeting