ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ دیہاتیوں اور اغواکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاں کی رہائشی لڑکی کو ملزم کچھ عرصے پہلے اغوا کر کے لے گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج تھا۔ چند روز پہلے اغواکاروں کے چنگل سے نکل کر لڑکی واپس گھر پہنچ گئی۔
جسے دوبارہ اغوا کرنے کے لئے تین گاڑیوں پر سوار درجنوں مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ گاں والوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں اغواکاروں کا ایک ساتھی راشد مارا گیا جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اغوا کار اسے زیادتی کا نشانہ بھی بناتے رہے ہیں وزیر اعلی پنجاب تحفظ دلائیں۔