ٹوبہ ٹیک سنگھ: جشن آزادی کے پروگرام میں ڈی سی او ٹوبہ اور ضلعی قیادت کی عدم دلچسپی

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ ( عبدالحمید) جشن آزادی کے پروگرام ڈی سی اوٹوبہ اور ضلعی قیادت پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم این اے اور ایم پی ایز کی عدم دلچسپی عملی طور پر یوم آزادی کی تقریبات منعقد کرنے کی بجائے میٹنگوں تک محدود۔

ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، اے ڈی سی جی ای ڈی او ز ٹی ایم اوز سمیت مجاز اتھارٹیوں کو سات دن گذرنے کے باوجود عملی طور پر تقریبات منعقد نہ کروائی جا سکی وزیر اعلیٰ پنجاب کاآزادی ڈے 2014 ہر جگہ پر پرچم لہرانے کا خواب غفلت کی نظر ہو گیا تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے یکم اگست سے 30 اگست تک پورے مہینہ کو آزادی تقریبات منانے کے لیے تمام ضلع بھر ڈی سی او ز اور سیاسی رہنمائوں کو مراسلہ جات جاری کر رکھے ہیں جس کے تحت پورے ماہ ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، تمام ضلعی و صوبائی محکموں کے سربراہان، افسران و ملازمین، سول سوسائٹی کے اراکین، این جی اوز کے نمائندہ جات، میڈیا نمائندگان، مختلف سکولوں و کالجوں کے اساتذہ، طلباء و طالبات اور والدین سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو جشن آزادی میں شامل کرتے ہوئے قومی پرچم کے لہرانے کی ہدایات جاری کی۔

ان ہدایات کے برعکس ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود ضلع بھر میں کسی بھی قسم جشن آزادی کی تقریبات شروع نہ ہو سکی ضلعی سطح پر چندایک افسران کی طرف سے اپنے ماتحت عملہ کے چارپانچ درجہ چہاری ملازمین کو ساتھ کھڑا کر کے پرچم کشائی کے فوٹو سیشن تک کاروائیاںکی جارہی ہے سیاسی قیادت کی طرف سے اپنے کارکنوں کے ساتھ رابطوں کے فقدان کے باعث پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کی عدم دلچسپی اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فرضی تقریبات کے باعث ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جشن آزادی کے پروگرام کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوکر رہ گئے سماجی فلاحی حلقوںنے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں عملی طورپر جشن آزادی تقریبات منعقد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔