ٹوبہ ٹیک سنگھ محلہ بخشی پارک میں ترقیاتی کام بڑی تیزی جاری،جلد ہی ٹھیکیدار کے غبارے سے ہوا نکل گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری سے) محلہ بخشی پارک میں ترقیاتی کام بڑی تیزی سے شروع ہوا لیکن اس کا م کو نظر لگ گئی یا ٹھیکدار کے غبارے سے ہوا نکل گئی ابھی ایک گلی آدھی بھی نہیں بنی تھی کہ ٹھیکدار اپنا بوریا بستر لپیٹ کرر فوچکر ہو گیااور تقریبا 10,12دن سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہے، گلیوں میں اینٹیں توڑ کر ڈالی گئی روڑی عذاب جاں بن چکی ہے۔ گلی میں موٹر سائیکل تو دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہے

کمیشن مافیہ پریشان ہے کہ اگر گلی کو مقررہ شیڈول کے مطابق بنایا گیا تو اُن کو بچت نہیں ہوگی بچت کرنے کا ایک ہی حل ہے کہ عوام کو اتنا پریشان کیا جائے کہ وہ مجبور ہو کر ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ کے پاس آئیں اور اس کی منت سماجت کریں کہ جناب جتنی جلدی ہو سکے گلی مکمل کردیں جیسا مرضی مٹیریل استعمال کریں اُن کو کوئی اعتراض نہ ہوگا

،ٹھیکدار کی خواہش ہے کہ وہ چاہئے میٹریل میں سمینٹ کی مقدار شیڈول سے بہت کم ڈالے اُسے کو پوچھنے والا نہ ہو ،اگر کسی نے احتجاج کیا تو اس کا نتیجہ پھر کا م کے بند ہونے کی شکل میں نکل آئے گا ،اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کام کو جلد از جلد مکمل کروائیں تاکہ اہل علاقہ سکھ کا سانس لے سکیں

Toba Tek Singh News

Toba Tek Singh News