ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں 14/03/2015

Toba Tek Singh

Toba Tek Singh

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ٹوبہ ٹیک سنگھ پاسپورٹ آفس نہ ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہوکر رہ گئے ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 33 برس قبل ضلع کا درجہ دیا گیا۔ اس ضلع کی آبادی بیس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور ضلع کے اکثر مکین بیرون ملک مقیم ہیں لیکن ملک کو قیمتی زرمبادلہ کی فراہمی کا سبب بننے والے ضلع میں آج تک پاسپورٹ آفس ہی قائم نہیں کیا جا سکا۔ شہری پاسپورٹ کے حصول کے لیے سفری صعوبتیں برداشت کر کے فیصل آباد جانے پر مجبور ہیں۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے بعض قریبی اضلاع ایسے ہیں جن کی تحصیلوں میں بھی پاسپورٹ آفس قائم ہیں لیکن ارباب اختیار کی جانب سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھنا ناقابل فہم ہے۔ شہریوں نے صورت حال پر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا حکم فی الفور جاری کیا جائے تاکہ ضلع کے باسیوں کو وقت اور پیسے کے ضیاع سے نجات مل سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ : میاں نواز شریف ایم 4 کے افتتاح کے لیے 16 مارچ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچ رہے ہیں،ایم 4 موٹر وے تکمیل کے4ماہ بعد 16 مارچ کو ٹریفک کے لیے باقاعدہ طور پر کھول دی جائے گی۔اس موقع پر پہلے مرحلے میں تعمیر ہونے والے فیصل آباد تا گوجرہ زون کا افتتاح کیا جائے گا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انفارمیشن سیکرٹری سعود احمد سے بات چیت کرتے ہوئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈائرکٹر انیس احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ جولائی 2015 میںدوسرے زون یعنی ٹوبہ ٹیک سنگھ تا خانیوال پراجیکٹ پر بھی کام شروع ہو جائے گا جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔