ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈاکٹر محمد عظیم چوہدری)سیکیورٹی گارڈ کی غلطی نے سیکیورٹی اداروں کی دوڑیں لگوادیں تفصیلات کے مطابق چک نمبر 391کینتھاںمیں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنی گن کو چیک کرنے کے لیے ہوائی فائر کیا تو سکول میں موجود طلبا میں خوف و حراس پھیل گیا اور وہ کلاسوں سے نکل کر گھروں کا بھاگنے لگے
پورے گاوں یہ افواہ پھیل گئی کہ سکول پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا اسی دوران ایمرجنسی نمبر پر کال نے سیکیورٹی اداروں کو چوکس کر دیااور منٹوں میں جائے وقوعہ پرپہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ سیکیورٹی گارڈ کی غلطی نے سارے گاوں کو خوف و دہشت میں مبتلا کر دیا تھا۔