ٹوبہ ٹیک سنگھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، بھولا بھالا پہلوان جاں بحق

Toba Tak Sing firing

Toba Tak Sing firing

ٹوبہ ٹیک سنگھ (جیوڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تین موٹر سائیکل سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے بھولا بھالا پہلوان کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بشارت بھولا بھالا پہلوان گاؤں جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

بھولا بھالا پہلوان کو شدید زخمی حالت میں الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔