آج صبح 9 بجے بلدیہ دفتر ڈنگہ میں میاں طارق محمود ایم پی اے رمضان بازار کے انعقاد کے حوالہ سے اہم میٹنگ کریں گے
Posted on July 7, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
ڈنگہ : آج صبح 9 بجے بلدیہ دفتر ڈنگہ میں میاں طارق محمود ایم پی اے رمضان بازار کے انعقاد کے حوالہ سے اہم میٹنگ کریں گے ۔ اس میٹنگ کی صدارت اے سی کھاریاں افضل حیات تارڑ کریں گے ۔ اس موقع پر تاجر برادری اور صحافی حضرات بھی موجود ہوں گے۔
رمضان بازار لگانے سستی اشیاء فراہم کرنے اور رمضان بازار میں موبائل سہولیات فراہمی کے حوالہ سے حتمی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا ۔ اس موقع پر ٹی ایم اے افسران اور ریونیو افسران بھی ہمراہ ہوں گے۔ بعد ازاں مختلف موقع جات دیکھ کر رمضان بازار کی جگہ بھی فائنل کی جائے گی۔