ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کا کہنا ہے کہ اداکاری کے ساتھ گلوکاری ایک مشکل کام ہے لیکن آج کا فنکار ادکاری کے مختلف شعبوں میں اپنے جوہر دکھارہا ہے۔
اکشے کمار کا کہناتھا کہ اداکاروں کے گانا گانے پراعتراض نہیں ہونا چاہئے، ہالی ووڈ میں بھی اداکار اداکاری کے ساتھ گلوکاری بھی کرتے ہیں جب کہ ایک ساتھ دونوں کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے کامیڈین صرف کامیڈی کیا کرتے تھے لیکن اب فنکارنے اپنے آپ کو اداکاری کے کسی ایک شعبے تک محدود نہیں رکھا بلکہ کہیں وہ کامیڈی کرتے نظر آئیں گے تو کہیں وہ ولن کے روپ میں دکھائی دیں گے بلکہ اب تو اداکار بڑی اسکرین سے نکل کر چھوٹی اسکرین کی طرف بھی رخ کررہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ فنکار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوسرے شعبوں میں بھی آگے آ رہے ہیں۔