آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ
Posted on April 27, 2020 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Lockdown
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی صورت حال کے پیش نظر آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد آج سے ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔
اسد عمر نے بتایا کہ 30 سے 35 لاکھ چھوٹے کاروباروں کے لیے 50 ارب کا پیکیج اور اسکیم بھی لائی جا رہی ہے۔
نیب آرڈیننس ترمیمی بل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اپوزيشن سے کچھ مشاورت ہوئی تھی، اب مشاورت سے نیا نیب آرڈیننس لائيں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com