آج جمہوریت کا دن، بروقت انتخابات کا وعدہ پورا کر دیا: چیف جسٹس پاکستان

Mian Saqib Nisar

Mian Saqib Nisar

لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے آج جمہوریت کی مضبوطی کا دن ہے، 25 جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے این اے 130 کے پولنگ اسٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔ وی آئی پی راستے سے لے جانے پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کر دی۔

چیف جسٹس نے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔