آج وطن عزیز تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے
Posted on September 1, 2013 By Tahir Webmaster سٹی نیوز
مصطفی آباد : آج وطن عزیز تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہا ہے، سر حدوں پر منڈلا نے والے خطرات، حکمرانوں اور اپوزیشن کی جانب سے ایک دوسرے کو نیچا د کھانے کی کوششیں، غربت، مہنگائی، لاقانونیت اور ملک کے گوش و کنار میں ہونیوالا بے گناہ انسانوں کا قتل عام ملکی سا لمیت و استحکام کے لئے بہت بڑا چیلنج ہے، اس صورتحال میں پاکستانی عوام کو بیدار کرنے اور ان میں نیا عزم اور حوصلہ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار یو کے کی امام بارگاہوں کی صدر بی بی زاہدہ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین حسینی سرزمین پاکستان پر اللہ تعالی کی ایک نعمت تھے، انہوں نے قوم کو بیدار کیا، اگر انہیں ہم سے جدا نہ کیا جاتا تو آج ملکی صورتحال مختلف ہوتی، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شہید حسینی کے افکار و نظریات کی امین اور ان کے مقدس خون کی وارث ہے، شہید کی برسی کے موقع پر ان کے عظیم افکار و نظریات کی روشنی میں دفاع وطن کی نئی راہوں کا تعین کرے گی۔