صوبائی وزیر بلدیات اویس مظفرنے کہا ہے کہ آج سے تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف آپریشن ہوگا۔ رینجرز، پولیس، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور واٹر بورڈ کے حکام آپریشن میں حصہ لیں گے۔
صوبائی وزیر اویس مظفر نے کہا ہے کہ شہر میں قائم تمام غیر قانونی ہائیڈرنٹس فوری بند کرائے جائیں۔ جس علاقے میں غیر قانونی ہائیڈرنٹس ہونگے۔ اس علاقے کے واٹر بورڈ کے افسر کو برطرف کردیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو واٹر ٹینکر مافیا سے نجات دلائی جائیگی۔ کراچی کے پانچوں اضلاع میں آپریشن کیا جائے۔