اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی رہنما، اور حکومت سے مذاکرات کرنے والی ٹیم کے رکن مفتی عمیرالاظہری کا دعوی ہے کہ آج ہفتے کو اہم پیشرفت کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہماری حکومت سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی مگر یہ نہیں کہہ سکتے کہ کوئی رابطے نہیں ہوئے ،بہتری کا امکان نظر آ رہا ہے۔
امکان ہے ہفتے تک صورتحال کھل کر سامنے آجائے گی اور یہ بھی پتہ چل جائے گا کہ ہمارے کس کس سے مذاکرات ہوئے ہیں۔