نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے وزیر اعظم من موہن سنگھ نے حکمراں جماعت کانگریس کی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ووٹر ز کی رائے تسلیم کرتے ہیں اور نئی حکومت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
کانگریس کے رہنما من موہن سنگھ نے آج بحیثیت وزیراعظم اپنے آخری خطاب میں نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اْن کا کہنا تھا کہ آج بھارت پہلے سے زیادہ طاقتور ملک ہے۔
بھارت مستقبل میں مزید طاقتور ملک بن کرابھرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے بہتر مستقبل کے لیے پراْمید ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت لوگوں کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتی رہے گی۔