آج اسلام آباد، خیبرپختونخوا، پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش متوقع

Rain

Rain

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد، خیبرپختونخواہ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں گرد آلود جھکڑ، تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں مہینے مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں کمی آئی گے۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے سے ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، تاہم اسلام آباد، سرگودھا، بہاولپور، کوئٹہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔ لاہور کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوا کے ساتھ بارش ہوئی اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔