آج کے جونیئر صحافی آئندہ کل کے سینئر صحافی ہونگے۔ طاہر عباس

SIbi

SIbi

سبی (محمد طاہر عباس) گزشتہ کل کے جونیئر صحافی آج کے سینئر او ر آج کے جونیئر صحافی آئندہ کل کے سینئر صحافی ہونگے سینئر صحافیوں پر لازم ہے کہ وہ جونیئرز کی حوصلہ افزائی کریں پاکستان گروپ آف جرنلسٹس کے ضلعی جنرل سیکریٹری ایم طاہر عباس نے کہا کہ صحافت ایک مقدس اور باوقار پیشہ ہے ہم سب نے خواہ وہ سینئر صحافی ہوں یا جونیئر اسے برقرار رکھنا ہے۔

سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ لکھنا نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ہم پر لازم فرض ہے انہوں نے کہاکہ کسی بھی ادارے میں موجود افراد کی موجودگی ہی میں نئے افراد شامل ہوتے ہیں اور یہ کارواں چلتا رہتا ہے یہ نظام قدر ت اور زندگی کا تسلسل ہے اور اسے ہر حال میں برقرار رہنا ہے ہمیں سینئرز کی عزت اور جونیئرز پر شفقت اور انکی حوصلہ افزائی کرنی ہے کیونکہ گزشتہ کل کے جونیئر صحافی آج کے سینئر اور آج کے جونیئر صحافی آئندہ کل کے سینئر صحافی ہونگے۔