بزم ابو تراب کے تحت جشن غدیر و عید مباہلہ آج کورنگی میں منعقد ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان اور امام بارگاہ کاروانِ حسینی ٹرسٹ کورنگی کے اشتراک سے بزم ابو تراب کے زیر اہتمام جشن غدیر و عید مباہلہ (آج) مورخہ 25 ستمبر 2016ء بروز اتوار بعد نماز مغربین امام بارگاہ کاروانِ حسینی جی ایریا ساڑھے پانچ کورنگی کراچی پر منعقد ہو گا۔

تقریب سے علامہ شبیر الحسن طاہری خصوصی خطاب فرمائیں گے تقریب کے مہمان خصوصی علامہ محمد عباس کمیلی ،علامہ امین شہیدی، حاجی جاوید اختر کربلائی ،علامہ وقار حسن نقوی ،سہیل عابدی ،علامہ سید رضا نقوی جبکہ رونق بزم ایس ایم نقی ،شبر رضا اور بزم کی صدارت الحاج علامہ سید محمد عون نقوی انجام دینگے ،تقریب میں ملک کے ممتاز و معروف شعراء اکرام ،منقبت خواں اور نوحہ خوان شرکت کرینگے۔
جاری کردہ۔سیکریٹری اطلاعات
حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان